حوض کوثراور شفاعت 

حوض کوثراور شفاعت  حوض کوثراور شفاعت 

حوض کوثراور شفاعت

حوض کوثراور شفاعت 

اللہ تبارک و تعالی قران مجید میں ارشاد فرماتا ہے 

انا اعطيناك الكوثر فصل لربك وانحر إن شانئك هو الأبتر

اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں- تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو، اور قربانی کرو، بے شک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔۔

میدان محشر میں دیگر انبیاء کرام علیہ الصلاۃ والسلام کے حوض بھی ہوں گے جس سے وہ اپنے فرمانبردار امتیوں کو پانی پلائیں گے- مگر ہمارے پیارے اقا سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی جو حوض عطا فرمائے گا وہ سب سے بڑا بھی ہوگا اور اس پرہجوم  بھی زیادہ ہوگا جس نبی کے فرمانبردار زیادہ ہوں گے ان کو حوض بھی بڑا دیا جائے گا۔۔

ہر نبی کے حوض پر صرف اس کے اپنے فرمانبردار امتی حاضر ہو سکیں گے قیامت کے دن جب لوگ قبروں سے اٹھیں گے اور محشرمیں ائیں گے اس وقت سخت پیاس لگی ہوئی ہوگی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ان کے حوض پر ائے گی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کوثر کا پانی اپنے ہاتھ سے پلائیں گے دائیں جانب حضرت ابوبکر صدیق کھڑے ہوں گے اور بائیں جانب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہما ہوں گے درمیان میں نبی مکرم جلوہ افروز ہوں گے اور پانی پلائیں گے۔۔  یہ حوض کوثر میدان محشر کا ہوگا دوسرا حوض کوثر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں ملے گا جس کا پانی نہر کی صورت میں جنتی کے گھر میں جاری رہے گا کفار اور بد عقیدہ لوگ حوض کوثر کے پانی کے پاس نہیں آسکیں گے۔۔

شفاعت کی دو قسمیں ہیں

 شفاعت کی بڑی دو قسمیں ہیں–  ایک شفاعت کبری ہے–  اوردوسری شفاعت صغری ہے۔۔

شفاعت کبری کا تعلق تمام انسانوں سے ہے، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی سے فرمائیں گے کہ میدان محشر میں لوگ تنگ ہو چکے ہیں ان کا حساب و کتاب شروع کیا جائے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم مقام محمود میں اللہ تعالی کے سامنے سجدہ لگائیں گے اورعجیب محامد بیان کریں گے۔ اللہ تعالی اعلان فرمائے گا کہ سجدہ سے سر اٹھا لوجو مانگ لو دیا جائے گا شفاعت کرو شفاعت قبول کی جائے گی- اس پر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے کہ اے اللہ حساب کتاب شروع کر دے اللہ تعالی فرمائے گا کہ تم جاؤ میں ا رہا ہوں اس طرح شفاعت کبری کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔۔

دوسری شفاعت صغری 

 اس کے ساتھ پھر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے بارے میں شفاعت صغری شروع فرمائیں گے اس کی بہت ساری قسمیں ہیں مگر سب  شفاعت صغری کی صورتیں ہیں شفاعت صغری دیگر انبیاء،اور فرشتے، بھی کریں گے علماء، اولیاء، شہداء بھی کریں گے۔۔

شفاعت کی اہمیت اور اس کی قدر و قیمت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب ادمی کسی مشکل کا سامنا کر رہا ہوتا ہے اور شفارش آجاتی ہے مشکل سے آدمی نکل جاتا ہے مثلا کسی ایئرپورٹ پر کوئی پھنس جائے اور بری طرح پھنس جائے مگر ملک کے بادشاہ یا گورنر وزیر کا آدمی اجائے اور مصیبت زد کو ہاتھ سے پکڑ کر اعزاز کے ساتھ گھر لے جائے اور کہہ دے کہ یہ فلاں کا آدمی ہے اسی طرح جب محشر میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش ائے گی پھر معلوم ہوگا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔۔

 وعن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم بينا أنا أسير في الجنة إذا أنا بنهر حافتاه قباب الدر المجوف قلت ما هذا يا جبريل قال هذا الكوثر الذي أعطاك ربك فإذا طینہ منه مسك أذفر

 حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جنت کی سیر کر رہا تھا کہ اچانک میرا گزر ایک نہر پر ہوا جس کے دونوں طرف موتیوں گنبد تھے میں نے پوچھا کہ جبرائیل یہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ حوض کوثر ہے جو اپ کو اپ کے پروردگار نے عطا کیا ہے پھر جو میں نے دیکھا تو اس کی مٹی مثل مشک تیز خوشبو دار تھی ۔۔

اور ایک جگہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا حوض یعنی حوض کوثر ایک ماہ کی مسافت کے بقدر دراز ہے اور اس کے چاروں کنارے برابر ہیں اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی بومشک سے زیادہ خوشبودار ہے اور اس کے خورے اسمان کے ستاروں کی طرح ہے جو شخص اس کا پانی پی لے گا اس کو پھر کبھی پیاس نہ لگے گی۔۔

=============

دنیا اور آخرت کی مثال

============

سوره الفيل 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *