سچائی کیا ہے؟

سچائی کیا ہے؟ سچائی کیا ہے؟

سچائی کیا ہے؟

کچھ دوست ایک ہاتھی کو اندھیرے کمرے میں باندھ آئے۔اس کے بعد انہوں نے لوگوں کو ہاتھی دیکھنے کی دعوت دی، لوگ ہاتھی کو دیکھنے کے لیے اندھیرے کمرے میں داخل ہوئے۔ چونکہ وہ ہاتھی کو دیکھ تو نہ سکتے تھے۔ تو انہوں نے  اس ہاتھی کو چھونے کی کوشش کی۔ ایک شخص نے اس کا کان چھوا اور کہا ،یہ ہاتھی تو ایک پنکھے کی طرح ہے۔ دوسرے شخص نے اس کی  سونڈ کو چھوا اور بولا، یہ ہاتھی تو پانی کے نل کی طرح ہے۔ تیسرے شخص نے اس کی ٹانگ کوہاتھ  لگا یااس نے کہا، یہ ہاتھی تو ایک ستون کی طرح ہے ۔چوتھے شخص نے اس ہاتھی کی کمر پر ہاتھ پھیرا اور بولا، یہ ہاتھی تو ایک تخت کی طرح ہے۔ ہرشخص نے ہاتھی کو اپنے خیالات کے مطابق سمجھا۔ اور ایک دوسرے کو بتایا

:اگر کسی ایک شخص کے ہاتھ میں بھی قندیل ہوتی تو ان کے خیالات کا فرق دور ہو جاتا

(اس لیے کہا جاتا ہے کہ چار دوستوں میں سے ایک دوست علم والا ہونا ضروری ہے ورنہ سارے گمراہ ہو جائیں گے)

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *