عوام پر علماء کرام کے احسانات

عوام پر علماء کرام کے احسانات عوام پر علماء کرام کے احسانات

عوام پر علماء کرام کے احسانات

ہارون الرشید اور قسم کا مسئلہ

ہارون الرشید اور ان کی زوجہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا
خلیفہ المومنین ہارون الرشید نے غصے میں قسم اٹھائی کہ وہ آج رات اپنے ملک میں نہیں گزاریں گے
جبکہ ہارون الرشید کا ملک چین سے فرانس تک پھیلا ہوا تھا کئی مہینوں کی مسافت طے کر کے اپنے ملک سے باہر جانا پڑتا اور اگر رات اپنے ہی ملک میں آجاتی تو ملکہ عالیہ کو طلاق ہو جاتی
اب ہارون الرشید پریشان ہو گئے

شہر بھر کے علماء کو جمع کر لیا کہ کوئی تدبیر کوئی حیلہ اختیار کریں کہ ملکہ کو طلاق نہ ہو!
علماء میں امام ابو یوسف فقہ احناف کے دوسرے بڑے امام موجود تھے انہوں نے فرمایا
امیر المومنین آپ کی قسم نہیں ٹوٹے گی
ہارون الرشید نے کہا وہ کیسے

امام ابو یوسف نے فرمایا
آپ آج رات مسجد میں گزاریں اور مسجد آپ کی ملکیت میں نہیں آتی کیونکہ وہ اللہ کا گھر ہے
یوں ہارون الرشید نے مسجد میں رات گزاری اور ملکہ کو طلاق ہونے سے بچت ہوگئی!
( انیس المومنین )

  اگر تو چاند سے زیادہ حسین نہ ہو تو تجھے طلاق  
اگر تو چاند سے زیادہ حسین نہ ہو تو تجھے طلاق

عیسیٰ بن موسیٰ اور محبت کا امتحان
علماء کرام امراء و سلاطین کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ تمام انسان علماء کرام کے محتاج ہوتے ہیں
حتی کہ جنت میں بھی جنتی علماء کرام کے محتاج ہوں گے!

علماء کرام حتی المقدور عوام کے لیئے راہ نکالتے ہیں مگر عوام علماء پر زبان دراز کرتی ہے کہ مولویوں نے دین مشکل کر دیا ہے
عیسی بن موسیٰ ہاشمی اپنی بیوی سے شدید محبت کرتے تھے
ایک دن فرط محبت میں بیوی کو کہنے لگے

اگر تو چاند سے زیادہ خوبصورت نہیں ہے تو تجھے تین طلاق
بیوی اٹھی اور الگ ہوگئی کہ مجھے طلاق ہوگئی ہے
رات بڑی مشکل سے گزری
صبح خلیفہ منصور کے پاس گئے اور رات والی مصیبت کا ذکر کر دیا
اور منصور کے سامنے خوب رونا دھونا کیا کہ میں بیوی کے بغیر نہیں رہ سکتا
خلیفہ منصور نے علماء و فقہاء کو جمع کر لیا اور ان کے سامنے مسئلہ رکھا کہ ممکن ہو کہ کوئی راہ نکل آئے

سب علماء و فقہاء نے فرمایا طلاق ہوگئی ہے
بس ایک نوجوان حنفی فقیہ فقیہ خاموش رہے
خلیفہ نے کہا آپ خاموش کیوں ہیں؟
*نوجوان حنفی فقیہ کہنے لگے
طلاق نہیں ہوئی

خلیفہ نے کہا وہ کیسے؟
نوجوان نے قرآن کریم کی آیت پڑھی
لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم
بے شک ہم نے انسان کو سب سے اچھی صورت میں پیدا فرمایا
نوجوان حنفی فقیہ نے فرمایا

اے امیر المومنین انسان سب سے زیادہ حسین مخلوق ہے
چاند سے بھی زیادہ حسین مخلوق ہے لہذا طلاق نہیں ہوئی
اس پر خلیفہ نے کہا بے شک یہی بات درست ہے
عیسی بن موسیٰ کی بیوی کی طرف پیغام بھیجا کہ اپنے شوہر کی اطاعت کرو اور اس کی نافرمانی نہ کرو بے شک تجھے طلاق نہیں ہوئی
تو چاند سے زیادہ خوبصورت ہے

سورہ التین کی تفسیر میں یہ واقعہ نقل فرمانے کے بعد امام قرطبی نے فرمایا
بے شک انسان اللہ رب العالمین کی ظاہری و باطنی لحاظ سے سب سے حسین مخلوق ہے!
( تفسیر قرطبی )
علماء کرام کے دامن سے وابستہ رہیں آپ کی نمازیں روزے حج زکوٰۃ سب ٹھیک ٹھیک ادا ہوں گے
آپ کے کاروبار حلال ہوں گے اور آپ کی ازواج کی طلاقیں بھی نہیں ہوں گی!
اور یہ حقیقت یاد رکھیں

انسان ہر مخلوق سے زیادہ حسین ہے اور انسانوں میں مرد حسین اور مردوں میں فطرت کے مطابق رہنے والے مرد حسین ہیں
یعنی داڑھی مونچھ اور سر پر پگڑی لمبی زلفیں رکھنے والے مرد زیادہ حسین ہیں

==================

ایک گلاس پانی کی قیمت پانچ سو سال کی عبادت

===========

سوره الشورى

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *