قرآن کی تلاوت ہر مسلمان پر واجب ہے

قرآن کی تلاوت ہر مسلمان پر واجب ہے قرآن کی تلاوت ہر مسلمان پر واجب ہے

قرآن کی تلاوت ہر مسلمان پر واجب ہے

وعن الحسن مرسلا أن النبي صلى الله عليه وسلم قال من قرأ في ليلة مائة آية لم يحاجه القرآن تلك الليلة ومن قرأ في ليلة  مائتى ايۃ  كتب له قنوت ليلة ومن قرأ في ليلة خمس مائۃ إلى الألف أصبح وله قنطار من الأجر قالوا وما القنطار قال اثنا عشر ألفا

(رواه الدارمي)

“ترجمہ”

اور حضرت حسن بطریق ارسال نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی رات میں قرآن کی سو آیتیں پڑھے تو اس رات میں قرآن  اس سے نہیں جھگڑے گا ،اور جو شخص کسی رات میں  دو سوآیتیں پڑھے تو اس کے لیے شب بیداری کا ثواب لکھا جاتا ہے، اور  جو شخص رات میں پانچ سو سے ہزار تک آیتیں پڑھے تو وہ اس حال میں صبح کرتا ہے کہ اس کے لیے  (قنطار) کا ثواب لکھا جا چکا ہوتا ہے ،صحابہ نے عرض کیا کہ  (قنطار) کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہزار درہم یا دینار۔

“حدیث کی تفصیل”

(لم يحاجه القرآن)

یعنی قرآن کریم اس شخص سے نہیں جھگڑے گا :اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص قرآن کی تلاوت نہیں کرے گا اور اس پر عمل نہیں کرے گا تو قرآن اس کا دشمن بن جائے گا اور اپنے حق کا مطالبہ اس سے کریگا پھر اس کے خلاف شکایت کرے گا، یہاں اتنی بات جان لینی چاہیے کہ قرآن کا جھگڑا اور لعنت ملامت کرنا دو سبب سے ہے ،ایک قرآن نہ پڑھنے کی وجہ سے اور دوسرا قرآن پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان دو کاموں میں اگر کوئی شخص کرتا ہی کرتا ہے تو قرآن اس سے جھگڑا کر یگا، اب اگر کوئی شخص عمل کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا صرف تلاوت میں کوتاہی کرتا ہے تو تلاوت کرنے سے یہ جھگڑا ختم ہو جائے گا اور اگر کوئی شخص تلاوت تو کرتا ہے لیکن عمل نہیں کرتا تو صرف تلاوت سے یہ جھگڑا ختم نہیں ہوگا بلکہ عمل کرنے سے ختم ہوگا۔

علامہ طیبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ قرآن کی تلاوت ہر مسلمان پر واجب ہے :بہر حال اس حدیث میں جھگڑے کی نسبت قرآن کی طرف مجاز ہے حقیقت میں یہ جھگڑا اللہ تعالی کی طرف سے ہوگا ۔بعض شارحین نے اس وعید کوان حفاظ قرآن کے لیے بتایا ہے جن کے قرآن بھول جانے کا خطرہ ہے اور وہ اس کی حفاظت نہیں کرتے ہیں۔

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے اور اس کی حفاظت کرنے والا ہمیں بنائے :آمین


 حد سے زیادہ سمجھدار بنا کا نقصان

سورة آل عمران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *