قوم کو کس کی فکر ہے

قوم کو کس کی فکر ہے قوم کو کس کی فکر ہے

قوم کو کس کی فکر ہے

بند دکان کے چبوترے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں بات کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے ایک متجسس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی۔ ایک بوڑھے نے اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے بتایا :ہم نے ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک شاندار منصوبہ ڈھونڈ لیا ہے ۔۔۔ اور وہ منصوبہ یہ ہے کہ ساری قوم کو جیل میں ڈال دیا جائے اور ان سب کے ساتھ ایک گدھا بھی جیل میں ڈال دیا جائے ۔ راہگیر  نے حیرت سے دونوں کو دیکھا اور پوچھا: وہ تو ٹھیک ہے مگر ساتھ گدھے کو کیوں  قید کیا جائے؟ دونوں بوڑھوں نے فلک شگاف  قہقہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھا ،اور ایک بوڑھے نے دوسرے سے کہا :دیکھا رحمان، آگیا یقین تجھے میری بات پر ،میں نہیں کہتا تھا کہ یہ قوم اپنے بارے میں کبھی پریشان نہیں ہوگی ،سب کو بس گدھے کی ہی فکر ہوگی۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *