ملاقات کے وقت مسکراتے چہرے سے استقبال کیجیئے، مسرت وہ محبت کا اظہار کیجیئے، اور سلام میں پہل کیجیئے، اس کا بڑا ثواب ہے۔۔۔
سلام اور دعا کے لیے ادھر ادھر کے الفاظ نہ استعمال کیجیئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے الفاظ (السلام علیکم) استعمال کیجیئے’’ پھر موقع ہو تو مصافحہ کیجیئے، مزاج پوچھیئے اور مناسب ہو تو گھر والوں کی خیریت بھی معلوم کیجیئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے الفاظ (السلام علیکم) بہت جامع ہے اس میں دین وہ دنیا کی تمام سلامتیاں اور ہر طرح کی خیر و عافیت شامل ہے۔۔ یہ بھی خیال رکھیئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مصافحہ کرتے وقت اپنا ہاتھ فورا چھڑانے کی کوشش نہ کرتے انتظار فرماتے کہ دوسرا شخص خود ہی ہاتھ چھوڑ دے۔۔۔۔
جب کسی سے ملنے جائے تو صاف ستھرے کپڑے پہن کر جائے۔۔ میلے کچلے کپڑوں میں نہ جائے اور نہ اس نیت سے جائے کہ آپ اپنے بیش بہا لباس سے اس پر اپنا رعب قائم کریں، جب کسی مسلمان سے ملاقت کا ارادہ ہو تو پہلے اس سے وقت لے لیجیئے یوں ہی وقت, بے وقت کسی کے یہاں جانا مناسب نہیں ہے اس سے دوسروں کا وقت بھی خراب ہوتا ہے اور ملاقات کرنے والا بھی بعض اوقات نظروں سے گر جاتا ہے۔۔۔
جب کوئی آپ کے یہاں ملنے آئے تو محبت آمیز مسکراہٹ سے استقبال کیجیئے، عزت سے بٹھائے اور حسب موقع مناسب خاطر تواضع بھی کیجیئے۔۔
کسی کے پاس جائے تو کام کی باتیں کیجیئے، بیکار باتیں کر کے اس کا اور اپنا وقت ضائع نہ کیجیئے، ورنہ آپ کا لوگوں کے یہاں جانا اور بیٹھنا ان کو کھلنے لگے گا۔۔
کسی کے یہاں جائے تو دروازے پر اجازت لیجیئے، اور اجازت ملنے پر (السلام علیکم) کہہ کر اندر جائیے اور اگر تین بار سلام کہنے کے بعد کوئی جواب نہ ملے تو خوشی خوشی لوٹ آئے، کسی کے یہاں جاتے وقت کبھی کبھی مناسب تحفے بھی ساتھ لے جائے تحفہ دینے والے سے محبت بڑھتی ہے۔۔۔
جب کوئی ضرورت مند آپ سے ملنے آئے تو جہاں تک امکان میں ہو اس کی ضرورت پوری کیجیئے، سفارش کی درخواست کرے تو سفارش کر دیجیئے اور اگر اس کی ضرورت پوری نہ کر سکے تو پیار بھرے انداز میں منع کر دیجیئے خواہ مخواہ اس کو امیدوار نہ بنائے رکھے۔۔۔
آپ کسی کے یہاں اپنی ضرورت سے جائے تو مہذب انداز میں اپنی ضرورت بیان کر دیجیئے پورا ہو جائے تو شکریہ ادا کیجیئے، نہ ہو سکے تو سلام کر کے خوش خوش لوٹ آئے۔۔۔۔۔ ہمیشہ یہی خواہش نہ رکھے کہ لوگ آپ سے ملنے آئیں خود بھی دوسروں سے ملنے جائے آپس میں میل جول بڑھانا اور ایک دوسرے کے کام آنا بڑی پسندیدہ بات ہے۔۔۔ مگر خیال رکھیے کہ مومنوں کا میل جول ہمیشہ نیک مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔۔۔۔۔
ملاقات کے وقت اگر آپ دیکھیں کہ ملنے والے کے چہرے یا داڑھی یا کپڑوں پر کوئی تنکا یا کوئی اور چیز ہے تو ہٹا دیجیئے، اور اگر کوئی دوسرا آپ کے ساتھ یہ حسن سلوک کرے تو مسکرا دیجیئے اور یہ دعا دیجیئے۔۔
اللہ آپ سے ان چیزوں کو دور فرمائے جو اپ کو ناگوار ہیں۔۔۔
رات کے وقت کسی کے یہاں جانے کی ضرورت ہو تو اس کے آرام کا لحاظ رکھیے زیادہ دیر نہ بیٹھیے، اور اگر جانے کے بعد اندازہ ہو کے وہ سو گیا ہو تو بغیر کسی کراہت کے خوش خوش واپس اجایئے چند افراد مل کر کسی سے ملاقات کے لیے جائے تو گفتگو کرنے والے کو گفتگو میں سب کی نمائندگی کرنی چاہیے گفتگو میں اپنی امتیازی شان ظاہر کرنے اپنی اہمیت جتانے اپنے ساتھیوں کو نظر انداز کرنے اور مخاطب کو صرف اپنی ذات کی طرف متوجہ کرنے سے سختی کے ساتھ پرہیز کیجیئے۔۔۔
جزاک اللہ