ایک اعرابی کوئی جرم کیا قاضی نے اسے تین میں سے ایک سزا لینے کا اختیار دیا
سو پیاز کھا لے
یا سو کَوڑے کھا لے
یا سو دینار [سونے کے سکے] ادا کرے
اس نے بیوی سے مشورہ کیا تو بیگم صاحبہ نے فرمایا بڑی عمر کے افراد پیاز زیادہ بھی کھا لیں تو حرج نہیں
لہذا آپ پیاز کھا لیں مار کھانے یا دینار دینے سے بچ جائیں گے
اعرابی نے سو پیاز کھانے کو اختیار کیا
جب چالیس پیاز کھا لیئے تو آنکھوں سے شدید پانی بہنے لگا اور جلن شروع ہوگئی
بیگم صاحبہ نے کہا
سنیئے جی!
سو کوڑے کھا لیں کیونکہ عارضی تکلیف ہوگی مستقل غم نہیں ہوگا
اس آدمی نے سو کوڑے کھانے کی التجاء کر دی
جب اسے کوڑے لگائے جانے لگے تو ہر کوڑے پر وہ دہرا ہوجاتا اور کوڑے بڑھنے کے ساتھ اس کی چیخیں بلند ہونے لگیں
ساٹھ کوڑے کھا کر وہ گڑگڑانے لگا قاضی صاحب مجھے چھوڑ دیں کوئی جرم آئندہ نہیں کروں گا
میں سو دینار دیتا ہوں بس مجھے چھوڑ دیں 😅
یوں اسے بیوی کی بات ماننے کی وجہ سے چالیس پیاز ساٹھ کوڑے کھانے کے بعد بھی سو دینار ادا کرنے پڑے
جب سو دینار ادا کر چکا تو سپاہیوں کو کہا مجھے قاضی صاحب کے پاس لے جاؤ
جب وہاں حاضر ہوا تو کہنے لگا قاضی صاحب میری ایک وصیت ہے
جب میں مر جاؤں تو میری قبر پر یہ لکھا جائے
من اَطاعَ الاِناثَ دفعَ الجزاءَ مثنیٰ و ثلاثَ
جو عورتوں کی فرماں برداری کرے گا وہ دوگنی اور تین گنا سزا پائے گا 😅
سیدنا عمر فاروق اعظم کا فرمان ہے
خالفوا النساء فإن في خلافهن البركة
عورتوں کی مخالفت کرو کیونکہ ان کی مخالفت میں برکت ہے
دوسری روایت میں ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جب کوئی معاملہ درپیش آجائے تو مشورہ کرو اگر مشورہ دینے والا نہ ملے تو عورت سے مشورہ کرو پھر اس کے خلاف کام کر دو کیونکہ عورت کے خلاف میں برکت ہے
❗المقاصد الحسنہ للسخاوی ❗
الله رب العزت نے ہر مخلوق کے لیئے اس کا خاص مقام رکھا ہے
عورتوں کے لین دین محدود اور میل جول بہت کم ہوتے ہیں وہ بھی گھریلو معاملات کی حد تک ہے باہر کی دنیا داری کو نہیں جانتی تو جس بیرونی دنیا کا نہ مشاہدہ نہ تجربہ ہے اس کے بارے اس سے مشورہ لینا آ بیل مجھے مار والی بات ہے
اور پھر جو عورت کی بات پر عمل کرے گا وہ چالیس پیاز ساٹھ کوڑے کھانے کو تیار ہو جائے 😅
بہت خوب جناب
شکریہ