کتابوں سے عشق کی اخری صدی
کیا یہ کتابوں سے عشق کی اخری صدی ہوگی؟ اگر ہم مطالعہ نہ کریں تو یہ کتابوں سے عشق کی اخری صدی ہو سکتی ہے۔
کتابوں سے عشق- کی اخری صدی
کتاب انسان کی بہترین رفیق ہے. کتابیں وہ دوست ہیں جو کبھی دھوکا نہیں دیتی جو تنہائی کو سکون میں بدل دیتی ہے. اور جو انسان کو صدیوں کی حکومت ایک لمحے میں عطا کرتی ہے. لیکن اج کے دور میں ٹیکنالوجی کی یلغاراسکرینوں کی روشنی نے کتابوں کی خوشبو کو کم کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس صدی کو کتابوں سے عشق کی اخری صدی قرار دے رہے ہیں۔
کتابوں سے عشق- قران وحدیث کی روشنی میں
قران مجید میں اللہ تبارک و تعالی علم اور کتاب کی اہمیت کو بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے۔
اقرأ باسم ربك الذي خلق
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھ کو پیدا کیا
قرآن مجید کی پہلی وحی انسان کو یہی پیغام دیتی ہے کہ کتاب اور علم کے بغیر ترقی کا کوئی راستہ نہیں
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ یہ حدیث ہمیں یہ بتاتی ہے کہ علم کی جستجو کتابوں سے ہے اور مطالعہ صرف شوق نہیں، بلکہ دین کی ذمہ داری ہے۔
کتابوں سے عشق- کا مطالعہ

حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ، جنہیں ترجمان القرآن کہا جاتا ہے۔ اپنی جوانی میں علم کی طلب میں دن رات مصروف رہتے تھے، روایت ہے کہ وہ کسی صحابی کے دروازے پر گھنٹوں بیٹھے رہتے تاکہ علم کی کوئی بات سن سکے ان کے یہی شوق نے انہیں قران و سنت کا عظیم عالم بنا دیا۔
حضرت امام غزالی رحمت اللہ علیہ کا یہ واقعہ بہت مشہور ہے کہ جب وہ علم حاصل کرنے کے لیے سفر پر نکلے تو ڈاکوؤں نے ان کا سارا سامان لوٹ لیا، امام غزالی رحمت اللہ علیہ نے فریاد کی کہ میرا اصل سرمایہ میری کتابیں ہیں یہ سن کر ڈاکو سردار نے کتابیں واپس کر دی۔ یہی کتابوں کے عشق کی وجہ سے امام غزالی کو دنیا کے بڑے مفکرین میں شامل کر دیا۔
کتابوں سے عشق- کے کچھ اہم نکات
کتابیں ایک ایسی چراغ ہے جو اندھیروں میں بھی راستہ دکھاتی ہے۔
اگر کوئی شخص کتابوں سے رشتہ جوڑتا ہے وہ کبھی غلام نہیں بنتا۔
کتاب کا عشق دل و دماغ کو سکون دیتا ہے اور زندگی کا مقصد بتاتا ہے۔
اگر اج ہم پھر دوبارہ مطالعہ کی طرف لوٹ ائے تو ہماری نسل علم و حکمت سے سرشار ہوگی۔
کتاب صرف ہماری ماضی کی یاد نہیں بلکہ مستقبل کی بھی کنجی ہے۔
خلاصہ
کتابوں سے عشق کرنا دراصل علم، ایمان، و حکمت سے محبت ہے۔ اج کی صدی شاید کتابوں سے عشق کی اخری صدی ہوگی۔ مگر جو لوگ کتابوں کے ساتھ اپنا تعلق ہمیشہ قائم رکھیں گے وہی انے والے صدیوں کے اصل رہنما ہوں گے۔
============
=============
Good 👍