کہتے ہیں ہمارے لیے کیا ہے؟
کہہ دو ان سے!
یہ سورج کا طلوع ہونا یہ غروب ہونا یہ چاند کا آنا یہ جانا، یہ تاروں کا گردش کرنا یہ چمکنا ،یہ بادلوں کا کالا ہونا یہ پانی کا برسنا ،یہ بجلی کا کڑکنا یہ آواز کا آنا،یہ کس کے لے؟
پھر کہتے ہو ہمارے لیے کیا ہے؟
!کہہ دو ان سے
یہ بارش کا برسنا یہ اناج کا اگنا یہ کس کے لیے؟ یہ درختوں پر پھلوں کا لگنا یہ جھڑنا یہ کس کے لیے ؟یہ موسموں کا بدلنا یہ کس کے لیے؟ یہ زمین سے پانی کا نکلنا یہ کس کے لیے؟
پھر کہتے ہو ہمارے لیے کیا ہے؟
!کہہ دو ان سے
یہ چرند کا گنگنانا یہ کس کے لیے ؟یہ پرندہوں کا چہچہانا کس کے لیے ؟یہ زمین سے خزانوں کا نکلنا یہ کس کے لیے؟ یہ سمندروں میں پانی کا رکنا یہ کس کے لیے؟ یہ تالابوں میں پانی کا جمع ہونا یہ کس کے لیے ؟یہ ندیوں میں پانی کا بہنا یہ کس کے لیے؟
پھر کہتے ہو ہمارے لیے کیا ہے ؟
!کہہ دو ان سے
یہ وقت کا چلنا یہ کس کے لیے؟ یہ بیماری میں شفا یہ کس کے لیے؟ یہ مرنا یہ جینا یہ کس کے لیے؟
یہ قبرمیں سوال وجواب یہ کس کے لیے؟ یہ سزا وجزا یہ کس کے لیے ؟یہ جہنم یہ جنت یہ کس کے لیے؟ یہ نوری مخلوق یہ کس کے لیے؟ یہ سور کا پھونکنا یہ کس کے لیے ؟یہ قیامت کا آنا یہ کس کے لیے؟ یہ پیغمبروں کا آنا یہ کس کے لیے؟ یہ تمام نعمتیں یہ کس کے لیے؟
یہ سب تیرے لیے۔۔
? اے انسان تو کس کے لیے
.. تو خدا کے لیے
!یہ حدیث تیرے لیے
يقول الله تعالى في الحديث القدسي:يا ابن ادم خلقت الاشياء من اجلك,وخلقتك من اجلي فلا تشتغل بما هو لك عمن انت له
حدیث پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم میں نے تیرے لیے چیزیں پیدا کیں اور تجھے اپنے لیے پیدا کیا، لہٰذا جس کے لیے تیرا تعلق ہے اس کے بجائے جو کچھ تیرا ہے اس میں مشغول نہ ہو۔