رمضان مبارک کی عظمت
رمضان المبارک نہایت پر عظمت اور بابرکت مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں قران کریم کا نزول ہوا اور اس مقدس مہینے میں رحمت خداوندی مومنوں کی طرف خاص طور پر متوجہ ہوتی ہے۔نفل عبادت کا ثواب فرض اور فرض کا ثواب 70 فرضوں کے برابر دیا جاتا۔رمضان کا چاند طلوع ہوتے ہی جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں شیاطین اور سرکش جنات کو قید خانے میں بند کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے کو یہ فضیلت بھی حاصل ہے کہ وہ روزوں کا مہینہ ہے رمضان کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہے، روز انسان کو اللہ کی ہر ان نازل ہونے والی نعمتوں اور نوازشوں کی قدر و قیمت سے اگاہ کرتا ہے۔ روزہ مالدار کو فقراء کی بھوک اور محتاجوں کی محتاجی اور فقر کا احساس دلاتا ہے۔جس کے نتیجے میں مالدار کا دل فقراء کے لیے نرم پڑتا ہےاور ان کے تعاون کی ہر ممکن کوشش میں لگ جاتا ہے۔